ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیر اہتمام ایڈز سے بچاؤ کے سسلہ میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 دسمبر 2019 17:29

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیر اہتمام ایڈز سے بچاؤ کے سسلہ میں آگاہی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیر اہتمام ایڈز سے بچاؤ کے سسلہ میں آگاہی واک اور سیمینار کی صدارت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کی جس کا مقصد اس جان لیوا، مخلک مرض کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا ہے کہ ایڈز کا وائرس انسان کے خون میں شامل ہوکر مدافعتی نظام کو ناکارہ کر دیتا ہے ۔

پاکستان میں ایک لکھ پچاس ہزار سے زائد ایچ ائی وی مریض موزی مرض میں مبتلا ہیں۔ ان خیالات کا انہوں نے آگاہی واک اور سیمینار سے خطب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈاکٹر میاں مظہر حیات کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی وہ افراد جو ایک انجیکشن کا بار بار استعمال کرتے ہیں،جیلوں، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے وہ مزدور، جو بہت عرصے سے گھروں سے باہر ہوتے ہیں، احتیاط نہ ہونے کی وجہ سے ان میں یہ مرض زیادہ پھیل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان بھر میں آگاہی مہم جاری اور محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود تمام عالمی ادارے بشمول عالمی ادارہ صحت، یواین ایڈز، یونیسیف، یو این ڈی پی اور دیگر اگر ادارے حکومت پاکستان سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔اس مو قع پر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف، افسران، طلباء و طالبات، سماجی ،فلاحی اداروں سے عمائیدین نے شرکت کی۔