وزیراعلیٰ بلوچستان نے دالبندین میں غیر معیاری سٹریٹ لائٹس کی فراہمی پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران ، عملے کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا
جمعرات 5 دسمبر 2019 23:53
(جاری ہے)
سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے چلڈرن پارک دالبندین کے غیر معیاری کام اور پی سی ون کے برخلاف ایم بی میں اندراج اور ٹھیکیدار کو رقم کی ایڈوانس ادائیگی پر لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ عملدرآمدی افسران و عملے کا کیس اینٹی کرپشن بلوچستان کو بھی بھجوانے کی ہدایت کی ہے سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے پورے موسیٰ خیل شہر کا دورہ کیا۔
جہاں جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت شہر میں سولر اسٹریٹ لائٹس کے لیے کوئی ایک بھی کھمبا نصب نہیں کیا گیا تھا اور ٹھیکیدار کو فج بلنگ Fudge Billing) ) کے ذریعے رقم کی پیشگی ادائیگی بھی کر دی گئی تھی۔ رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ خاران ٹاؤن میں بس و ٹرک اڈا کی تعمیر کے سول کام میں تمام اجزاء غیر معیاری پائے گئے اور دیگر تعمیراتی کام میں بھی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا تھا اس کے باوجود کنٹریکٹر کو ایڈوانس پیمنٹ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے دالبندین شہر میں اسٹریٹ لائٹ کی فراہمی اور تنصیب کے کام کو غیر معیاری پائے جانے کے باعث ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ اور نظام میں پائے گئے نقائص کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ واشک کے مختلف علاقوں میں انتظار گاہوں کی تعمیر سے متعلق محکمہ لوکل گورنمنٹ کو فوری طور پر انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے جلد رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.