پولیو سے متعلق تحفظات بے بنیاد،عوام پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں ، عطاء الرحمن

ہفتہ 7 دسمبر 2019 12:06

پولیو سے متعلق تحفظات بے بنیاد،عوام پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں ، عطاء ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنربنوں عطا الرحمن نیکہا ہے کہجب تک عوام میں پولیو سے متعلق آگاہی نہ ہو اس وقت تک اس پر سو فیصد کنٹرول ممکن نہیں، پولیو سے آگاہی اور لوگوں کے خدشات اور تحفظات دور کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں لوگوں سے ریڈیو پر براہِ راست رابط کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 بنوں میں پولیو سے متعلق خصوصی طور پر کھلی کچہری میں عوام کے خدشات اور تحفظات سننے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈوں کی وجہ سے ہماری نئی نسل کو مفلوج کیا جارہا ہے اور لوگ منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں ۔اس موقع پر ڈی ایچ او بنوں حمید الرحمان ،پولیو کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر انعام اور ڈاکٹر ممتاز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں سے براہِ راست سوال و جواب سے ان کے خدشات و تحفظات دور کر نے سے بہتر کوئی آپشن نہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی عوام کیلئے ہمہ وقت ہر فورم پر دستیاب ہیں تاکہ پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کو ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :