قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان فائنل پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:05

قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان فائنل پرسوں شروع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) قائد اعظم ٹرافی 2019 کا فائنل پرسوں پیر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق فائنل میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

رائونڈ میچز میں سینٹرل پنجاب نے دس میچز کھیل کر 133 پوائنٹس حاصل کئے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، ناردرن کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے تین، تین میچز میںکامیابی حاصل کی۔