قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے لئے اوپن ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہوںگے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:05

قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے لئے اوپن ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہوںگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے لئے دو روزہ اوپن ٹرائلز 13 دسمبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم سائوتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ (بھارت)، ایشین نیٹ بال چمپئن شپ (سنگاپور) اور عالمی نیٹ بال کپ میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :