دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:42

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد20500 کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8400 کیوسک اور اخراج8400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد15400 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12600 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد75600 کیوسک اور اخراج 68100 کیوسک،چشمہ آمد58700 کیوسک اوراخراج 45000کیوسک، تونسہ آمد53600 کیوسک اور اخراج41800 کیوسک، پنجند آمد2800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 46200کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک، سکھر آمد31400کیوسک اور اخراج6800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد12100 کیوسک اور اخراج 4900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1480.03 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.508 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1182.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.284 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.128 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔