پی ٹی آئی ارکان کے اپوزیشن سے رابطے ہیں،احسن اقبال کا دعوی

پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکاتیں کر رہے ہیں،لیگی رہنما

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:10

پی ٹی آئی ارکان کے اپوزیشن سے رابطے ہیں،احسن اقبال کا دعوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی ارکان کے اپوزیشن سے رابطوں کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکاتیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فرنٹیئرز آف خان کے آگے سینئر وزیر بے بس ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ نوٹسز پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے ۔ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن نہیں پی ٹی آئی کا ہے ۔ ۔