بلغاریہ کامیڈی کی ملکہ سٹویانکا موتافووا جو کہ دنیا کی عمررسیدہ ترین اداکارائوں میں سے بھی ایک تھیں ، 97برس کی عمر میں انتقال کر گئی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:35

بلغاریہ کامیڈی کی ملکہ سٹویانکا موتافووا جو کہ دنیا کی عمررسیدہ ترین ..
صوفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) بلغاریہ کی کامیڈی کی ملکہ سٹویانکا موتافووا جو کہ دنیا کی عمررسیدہ ترین اداکارائوں میں سے بھی ایک تھیں ، 97برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں ، اس بات کا اعلان ان کے اہل خانہ نے کیا۔موتافووا نے اپنے ساٹھ سالوں سے زائد پر محیط کیریئر میں متعدد بلغارین تھیٹرز اور بڑی تعداد میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ۔

(جاری ہے)

94برس کی عمر میں انہوں نے شمالی امریکہ اور یورپ میں تھیٹرز کا ایک دورہ کیا تھا ، انہوں نے جولائی2019ء تک باقاعدگی سے سٹیج پر پرفارم کیا اور ان کے نمایاں کاموں میں ’’میڈم ڈیزاسٹر‘‘ ڈرامہ شامل تھا جس میں شاندار ہنسی مزاح شامل تھا ۔موتافووا نے 2017ء میں سامنے آنیوالی اپنی تازہ ترین سوانح عمری میں کہا تھا کہ میں پرفارمنس کرتے ہوئے کبھی نہیںتھکی ، میں تھیٹر کے لئے جیتی ہوں ۔بلغاریہ کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے افسردہ مداحوں نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ان کی تصاویر اور ان کے انتہائی یاد گار مزاحیہ ڈائیلاگ شیئر کیے گئے ۔