Live Updates

امریکا کی خلیج عمان میں ناکہ بندی، ایران کو تیل کی آمدن میں بھاری نقصان

زمینی ذخیرہ گاہوں کی گنجائش ختم ہونے کے باعث ایران کو مشکلات کا سامنا ہے،ذرائع

ہفتہ 2 مئی 2026 11:15

امریکا کی خلیج عمان میں ناکہ بندی، ایران کو تیل کی آمدن میں بھاری نقصان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) امریکی محکمہ دفاع کے اندازوں کے مطابق خلیج عمان میں جاری امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران کو تیل کی آمدنی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں پینٹاگون حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 13اپریل سے شروع ہونے والی کارروائی کے بعد ایران تقریباً 4.8ارب ڈالر کی تیل آمدنی سے محروم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اب تک ایران کا تیل اور دیگر سامان لے جانے والے 40سے زائد بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے جبکہ 31آئل ٹینکرز، جن میں تقریباً 5کروڑ 30لاکھ بیرل تیل موجود ہے خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹینکرز کی مجموعی مالیت کم از کم 4.8ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جبکہ دو جہازوں کو تحویل میں بھی لیا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ زمینی ذخیرہ گاہوں کی گنجائش ختم ہونے کے باعث ایران کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ پرانے ٹینکرز کو عارضی ذخیرہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران کے بعض جہاز امریکی کارروائی سے بچنے کے لئے چین تک پہنچنے کے لئے طویل اور مہنگے راستے اختیار کر رہے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات