نئی دہلی کی اناج منڈی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43افراد ہلاک

فائربرگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا، 50سے زائد مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا، آگ لگنے کے وقت مزدور فیکٹری میں سورہے تھے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 11:21

نئی دہلی کی اناج منڈی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43افراد ہلاک
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ تین۔08دسمبر2019ء) : نئی دہلی کی اناج منڈی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی اناج منڈی میں ایک فیکٹری میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہاں کام کرنے والے مزدور ابھی سورہے تھے۔

(جاری ہے)

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں لیکن تب تک 43افراد آگ میں جھلس کر ہلاک چکے تھے۔ فائربرگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ 50سے زائد مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا۔ ابھی تک اگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ فائربرگیڈ کا عملہ گلے ہوئے سامان کو ٹھنڈا کرنے میں مصروف ہے تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑک سکے۔

متعلقہ عنوان :