راجن پور میں پرانی دشمنی پر 3 افراد نے مبینہ طور پر 10 سال کے طالب علم کا ناک کاٹ دیا

اتوار 8 دسمبر 2019 22:35

اسلام آباد/راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) راجن پور میں پرانی دشمنی پر تین افراد نے مبینہ طور پر بدلہ لینے کیلئے 10 سال کے طالب علم کا ناک کاٹ دیا، زخمی طالب علم کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق موزا ڈیرہ دلدار، روجان مزاری کا رہائشی 10 سال کا طالب علم محمد ابراہیم سکول سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے چاقو کے ساتھ اس کا ناک کاٹ دیا۔

زخمی طالب علم کو فوری طور پر روجان ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعدازاں اسے نشترہسپتال ملتان ریفر کیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پولیس روجان مزاری نے بتایا کہ متاثرہ طالب علم کے والد کی درخواست پر سیف اللہ، انعام اللہ اور اقبال کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، دو سگے بھائیوں اقبال اور سیف اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ انعام اللہ کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :