حکومت پنجاب کی ہدایت پر سائلین کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 دسمبر 2019 17:47

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سائلین کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد، ارکان صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اورصبرینا جاوید نے النور بنیادی مرکز صحت پدری تحصیل سوہاوہ میں میں 38 ویں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائیلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی نے تحصیل سوہاوہ میں عوامی مسائل کو حل کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری تحصیل سوہاوہ موضع پدری کے موقع پر سائلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر ریوینیو ،محکمہ پولیس پبلک ہیلتھ، اور ایم سی کے بارے تھیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران اور ایس ایچ اوزکے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے موقع پر متعدد سائلین کی درخواستوں پر حل کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر، اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ ذوالفقار احمد،ایس ڈی پی او سوہاوہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد افتخار بخاری،نمائندہ ریسکیو1122، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائندہ لائیوسٹاک، ایجوکیشن آفیسر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوز، سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈی سی سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔