خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23دسمبر تک توسیع کردی گئی

پیر 9 دسمبر 2019 21:48

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23دسمبر تک توسیع کردی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان خواجہ برادران کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ اور نیب کو 23 دسمبر کو خواجہ برادران کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت نے ریفرنس کے دو گواہان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کی گئی استدعا پر عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ایس پی سکیورٹی کو عدالت میں طلب کر کے حکم دیا ہے۔

کے پولیس خواجہ سعد رفیق کو عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرنے سے نہ روکے ن لیگی وکلاء اور صحافیوں کو عدالت میں آنے سے مت روکے عدالت نے متعلقہ ایس پی کو تنبیہ کی کہ اگر وہ عدالت کی سکیورٹی نہیں کرسکتے تو عدالت رینجرز کو بلا لیتی ہے۔