رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات میں 28.92 فیصد کا اضافہ

منگل 10 دسمبر 2019 13:38

رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات میں 28.92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران8 ہزار 907 ملین روپے مالیت کی فارما سیوٹیکل پروڈکٹس برآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات 11ہزار 483 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی برآمدات میں 2 ہزار 576 ملین روپے یعنی 28.92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :