گلوکار افضل ماہی کا نیا گیت”دلاں تے ڈاکے“12دسمبر کو ریلیز ہوگا

نیو گیت کی شاعری اور ویڈیو منفرد انداز میں ہے شائقین بے حد پسند کرینگے،افضل ماہی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 دسمبر 2019 13:44

گلوکار افضل ماہی کا نیا گیت”دلاں تے ڈاکے“12دسمبر کو ریلیز ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) گلوکار افضل ماہی کا نیا گیت”دلاں تے ڈاکے“12دسمبر کو ریلیز ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف فوک گلوکار افضل ماہی نے اپنے نیو گیت ”دلاں تے ڈاکے“کی آڈیو اینڈ ویڈیو مکمل کر لی جس کو تھر پروڈکشن ٹی پی گولڈ کی طرف سے کل 12دسمبر کو ریلیزنگ کر دیا جائے گا،اس گیت کی شاعری علی رضا قادراآبادی اور ریکارڈنگ شرف مرزا نے کی ہے جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر نوید چوہدری ہے،گلوکار افضل ماہی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ میرے نیو گیت”دلاں تے ڈاکے“ کی شاعری اور ویڈیو منفرد انداز میں ہے جو شائقین بے حد پسند کرینگے۔

متعلقہ عنوان :