رانگ کال سے محبت کے جال میں پھنسے والا نوجوان لڑکی کے گھر پہنچ گیا

نوجوان اغواء کاروں کے ہتھے چڑگیا،پلان کے مطابق لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکریرغمال بنا لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 10 دسمبر 2019 15:37

رانگ کال سے محبت کے جال میں پھنسے والا نوجوان لڑکی کے گھر پہنچ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 10دسمبر 2019ء ) : نوجوان کو رانگ کال پر دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا، کبیر والہ کا رہائشی نوجوان رانگ کال کر کے لڑکی کے ساتھ محبت میں مبتلا ہوا اور اغوا ء کاروں کے ہتھے چڑ گیا ۔ تفصیل کے مطابق جاوید نامی نوجوان رانگ کال پر بات کرتے لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوگیا۔ بات آگے بڑھی تو لڑکی نے نوجوان کو ملاقات کیلئے خانیوال آنے کا کہا۔

نوجوان کے خانیوال پہنچنے پر لڑکی ایک مکان میں لے گئی جہاں پہلے سے جرائم پیشہ افراد پلان کے مطابق موقع پر موجود تھے۔ جرائم پیشہ افراد نے لڑکے کو یرغمال بنا لیا اورنوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ بعدازاں نوجوان جاوید کے گھر سے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ جاوید کے اہل خانہ نے جب پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے خانیوال میں چھاپہ مارک کر مغوی کو بازیاب کرالیا اور لڑکی سمیت 4 ملزم گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ملزموں نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے بھی شہریوں کو پیار جھانسے میں پھنسا کر لاکھو ں روپے بٹورتے رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے  ،  قانون  کے  تمام  تقاضوں  کو  پورا  کیا  جائے  گا  ۔  یاد  رہے  اس  سے  قبل  بھی  نوجوان  محبت  کی جال میں پھنس کر اغو ا ء کاروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں اور شہریوں کو قتل کی دھمکیاں دے کر لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں ۔

کسی بھی رانگ کال پر یقین کرنا  سمجھداری نہیں۔ بعض اوقات رانگ کال پر بھروسا کرنا انسان کو بہت زیادہ تکلیف دے سکتا ہے جس طرح حالیہ واقعہ میں جاوید نامی نوجوان کو کرنا پڑا، نوجوان کو محبت کی جال میں پھنسا کر لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ تاہم پولیس کی بر وقت کارروائی نے مزید پریشانی اور مشکلات سے نکلا۔

متعلقہ عنوان :