دسمبر سے پنجاب بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی‘ محکمہ داخلہ

منگل 10 دسمبر 2019 16:05

دسمبر سے پنجاب بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو فول پروف سکیورٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ظہور حسین کی زیر صدارت پولیو مہم کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورتی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اور کوارڈی نیٹر بلال احمد سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ۔محکمہ داخلہ کے مطابق16 دسمبر سے پنجاب بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :