سرینا ہوٹلز ہواوے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 15 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

منگل 10 دسمبر 2019 17:35

سرینا ہوٹلز ہواوے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 15 دسمبر سے اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام سرینا ہوٹلز ہواوے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 15 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ان خیالات کا گذشتہ روز پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سینئیر نائب صدر ائرمارشل عامر مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور عالمی چیمپئن قمرزمان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں ملکی اور غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں ٹاپ 50رینکنگ کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مصر کے یوسف ابراہیم اور ہانگ کانگ کے تزونگ ٹونگ مرد اور خواتین ایونٹکے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دوسرے غیرملکی کھلاڑی جن کا تعلق مصر، امریکہ، ہانگ کانگ، ، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئزرلینڈ، اردن اور آسٹریا سے ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18دسمبر کو جبکہ فائنل 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں مردوں کے لئے 20 ہزار ڈالر اورخواتین کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے سرینا ہوٹلز اور ہواوے انٹرنیشنل اس چیمپیئن شپ کیلئے ہمارے مین سپانسرز ہیں۔ کوسپانسرز اور ایس سی ایٹ سپانسرز جس میں مسلم کمرشل بینک، بینک الحبیب، مری بروری، جے ڈاٹ وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نی کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اگر کھلاڑیوں کو غیرملکی کوچز کی ضرورت پڑی تو ضرور بلائیں گے۔ انہوں نی کہا کہ جان شیرخان، قمر زمان، ہاشم خان اور جہانگیر خان نے انفرادی طور پر محنت کرکے دنیا پر پر حکمرانی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نی کہا کہ سکول اور کالج کی سطح پر سہولیات فراہم کرکے کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے۔

انہوں نی کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور عالمی چیمپئن شپ کو پاکستان میں منعقد کروانے کی کوشش کریں گے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نی کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز میں 6 میڈلز حاصل کئے جن میں دو سونے، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کئے اور ہمارا اصل ٹارکٹ عالمی چیمپئن شپ ہے جس میں پاکستان نے کئی سالوں تک دنیا پر حکمرانی کی تھی اور ہم ملک میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نی کہا کہ میں نے عالمی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور ان کو پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے بریفینگ دی اور ان کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا کہ پاکستان آکر سکیورٹی حالات دیکھیں۔ ہماری کوشش ہے کہ عالمی جونیئر چیمپئن شپ آئندہ برس پاکستان میں ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نی کہا کہ ہمیں سب کو اکٹھے مل کر چلنے سے رزلٹ اچھے آئیں گے۔ طاہر سلطان نے کہاکہ پاکستان ایئر فورس سہولیات فراہم کر رہی ہے اور کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر محنت کریں۔