سعودی عرب کا ملک میں یتیم خانے بند کر نے کااعلان

بدھ 11 دسمبر 2019 10:55

سعودی عرب کا ملک میں یتیم خانے بند کر نے کااعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) سعودی عرب نے ملک میں یتیم خانے بند کر نے کااعلان کیا ہے ۔سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے بتایاکہ اب یتیموں کی نگہداشت مخصوص خاندانوں میں ہوگی، انہیں کسی یتیم خانے کے حوالے نہیں کیا جائیگا، یتیم بچوں کو مکمل گھر کا ماحول مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر محنت و سماجی بہبود نے کہا کہ وزارت نے سماجی کفالت نظام سے فائدہ اٹھانے والے 70 ہزار افراد کو لیبر مارکیٹ کا حصہ بنادیا ہے، اب یہ لوگ سرکاری سبسڈی سے مستفید نہیں ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :