تاریخی ٹیسٹ میں پوری قومی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف ڈیبیو

ٹیسٹ کپتان اظہر علی،اسد شفیق بھی پاکستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 دسمبر 2019 11:34

تاریخی ٹیسٹ میں پوری قومی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف ڈیبیو
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پوری قومی ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر اپنا ڈیبیو کر رہی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔قومی ٹیم 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی اور ٹیم میں شامل کپتان سمیت تمام کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراو¿نڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی2010ءمیں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد 75 اور اسد شفیق2011ءمیں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد 71 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن دونوں سری لنکا کے خلاف ہوم گراو¿نڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے،راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا ٹاس جیت کر کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کرونا رتنے کا کہنا تھا ہمارے پلیئرز ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں اور سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت عرصے سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، عابد علی اور عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔اظہر علی کا کہنا تھا وکٹ کو دیکھ کر چار فاسٹ بولرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے، یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا۔