پشاور یونیورسٹی مسیحی ملازمین کے لئے ایڈوانس تنخواہ اور الائونس کا اعلان

بدھ 11 دسمبر 2019 12:23

پشاور یونیورسٹی مسیحی ملازمین کے لئے ایڈوانس تنخواہ اور الائونس کا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پشاور یونیورسٹی کے مسیحی عملے کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان مہمان خصوصی تھے، صدر کرسچین ایسوسی ایشن لازر خان اور جنرل سیکرٹری شوکت بھی اس موقع پر موجود تھے، وائس چانسلر نے کرسمس کی مناسبت سے مسیحی ملازمین کے لئے ایڈوانس تنخواہ اور الائونس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین یونیورسٹی کے لئے گرانقدر خدمات دے رہے ہیں۔