عدلیہ کا پالیسی کے معاملات میں مداخلت مسئلہ ہے، فواد چوہدری

میری عاجزانہ رائے میں عدلیہ کو پالیسی امور میں مداخلت سے شدید نقصان پہنچا ہے اور ماضی کی غلطیوں کودہرانا نہیں چاہیے، وفاقی وزیر

بدھ 11 دسمبر 2019 13:25

عدلیہ کا پالیسی کے معاملات میں مداخلت مسئلہ ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کا پالیسی کے معاملات میں مداخلت مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہیوی بائیکرزکو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اس طرح کے فیصلے ایک مسئلہ ہیں، کس مہارت کی بنیاد پر معززجج ہائی ویز کی پالیسی پر فیصلہ دے سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری عاجزانہ رائے میں عدلیہ کو پالیسی امور میں مداخلت سے شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے ماضی کی غلطیوں کودہرانا نہیں چاہیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی موٹروے پولیس کو ہیوی بائیکرزکو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا ۔