بال رنگنے اور سیدھا کرنے والی مصنوعات کا استعمال خواتین میں چھاتی کے سرطان کے خطرات میں اضافہ کا باعث ہے، رپورٹ

بدھ 11 دسمبر 2019 13:44

بال رنگنے اور سیدھا کرنے والی مصنوعات کا استعمال خواتین میں چھاتی کے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ماہرین نے کہا ہے کہ بالوں کو رنگنے اور سیدھا کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سیاہ بالوں کے لیے ایسی مصنوعات خاص طور پر انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنخبر رساں ادارے نے ’’انٹرنیشنل جرنل آف کینسر‘‘ میں شائع کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ محققین نے رپورٹ کی تیاری کے لیے بالوں کو ڈائی کرنے اور سیدھا کرنے والی تقریبا 47 ہزار خواتین کی صحت کا جائزہ لیا،جن میں سیاہ فام اور سفید فام خواتین شامل تھیں اور نصف سے زائد نے بالوں کا رنگ مستقل طور پر بدلنے والی مصنوعات استعمال کی تھیں، جس کے بعد ان کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا، محققین نے کہا کہ ایسی مصنوعات کے استعمال اور چھاتی کے سرطان میں براہ راست تعلق موجود ہے، بالوں کے لیے دستیاب مصنوعات میں ’’اینڈوکرین ڈسرپٹرز‘‘ استعمال کیے جاتے ہیں جو ممکنہ طور پر سرطان کا سبب بنتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے سیاہ بالوں والی اور سیاہ فام خواتین کے چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سفید فام خواتین کے لیے ایسا خطرہ صرف 8 فیصد ہوتا ہے، اسی طرح 6 سی8 ہفتوں کے بعد بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی شرح مجموعی طور پر 30 فیصد بنتی ہے، سیاہ بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات بھی خاص طور پر انتہائی خطرناک ہوتی ہیں، اس تحقیق میں شامل 74 فیصد سیاہ فام خواتین ایسی مصنوعات کے بعد بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوئیں جب کہ سفید فام خواتین میں یہ شرح 7 فیصد دیکھی گئی۔