مختلف ممالک میں 250صحافی جیلوں میں قید ، چین

صحافیوں کیلئے سب سے بڑا جیلر ملک بن گیا، سی پی جے

بدھ 11 دسمبر 2019 21:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) صحافیوںکے تحفظ کی عالمی تنظیم سی پی جے نے یہ انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 250صحافی جیلوں میں قید ہیں چین صحافیوں کیلئے سب سے بڑا جیلر ملک بن گیا ، صحافیوں کی تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ ( سی پی جے ) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 250 صحافی جیلوں میں قید ہیں اس حوالے سے چین صحافیوں کیلئے سب سے بڑا جیلر ملک بن گیا ہے اس وقت چین میں 48 ترکی میں47 سعودی عرب میں 24صحافی جیلوں میں قید ہیں سعودی عرب میں قید 18صحافیوں پر الزامات ظاہر نہیں کئے گئے سعودی عرب میں چار صحافیوں پر تشدد کی رپورٹس قابل تشویش ہیں صحافیں کو مصر ، اریٹریا ، ویتنام اور ایران میںقید کیا گیا ہے صحافیوں کو ملک مخالف اور جھوٹی خبروں کے الزامات کا سامنا ہے صحافیوں کی تنظیم نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ خدمات کی ادائیگی پر قید نہیں کیا جانا چاہیے