نائیکی نے پہلی بار خواتین تیراک کیلئے حجاب متعارف کرا دیا

بدھ 11 دسمبر 2019 23:46

نائیکی نے پہلی بار خواتین تیراک کیلئے حجاب متعارف کرا دیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) جوتے بنانے والی بین الاقوامی امریکی کمپنی نائیکی نے پہلی مرتبہ خواتین تیراک کیلئے ایسا لباس متعارف کرایا ہے جس میں حجاب کو بھی شامل کیا گیا ۔اس سے قبل نائیکی نے مسلم خواتین ایتھلیٹ کے لیے اسپورٹس وئیر حجاب متعارف کرایا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔اسی مقبولیت کے پیشِ نظر کمپنی نے خواتین تیراک کیلئے وکٹری سوئم کیلیکشن کے نام سے تیراکی کیلئے پہننے والے لباس کی نئی رینج متعارف کرائی ۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین تیراک جو تیراکی کے لیے مکمل طور پر جسم ڈھکنے کے لیے مناسب لباس تلاش کرتی ہیں یہ کلیکشن اٴْن کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے تیراکی کا لباس خواتین کے شوق میں حائل رکاوٹوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ تیراکی کے شوق سے لطف اندوز ہو سکیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ تیراکی کے لباس خواتین کے جسم کو مکمل نہیں ڈھانپ رہے تھے جس کی وجہ سے خواتین ایتھلیٹس ڈھیلے ڈھالے کپڑے یا اپنے وزن کو کم کرنے پر غور کر رہی تھیں اور یہ تمام تر لباس ان کے شوق کے درمیان رکاوٹ کا باعث بھی بن رہا تھا۔

نائیکی کی اس نئی کلیکشن میں خواتین تیراک کے لیے حجاب، لیگنگس اور شرٹ شامل ہے جو خواتین کے جسم کو مکمل ڈھانپ دیتی ہے جب کہ اسے ریپ نٹ فیبرک سے تیار کیا گیا ہے جو کہ بے حد ہلکا پھلکا اور جلد خشک ہو جاتا ہے۔اس کلیکشن کی خاص بات یہ ہے کے یہ خواتین کو یو پی ایف 40 کے ساتھ سورج کی خطرناک شعاعوں سے سر سے پیر تک محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :