الف سے اقراء ، اسلام ویک کا عنوان قرآن رکھا گیا

جرمنی کے شہر برلن میں اسلام ویک کا آغاز ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 دسمبر 2019 00:43

الف سے اقراء ، اسلام ویک کا عنوان قرآن رکھا گیا
برلن (رپورٹ مہوش خان ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء) جرمنی گزشتہ بیس برس سے برلن میں منعقد ہونے والا اسلام ویک شروع ہوچکا ہے۔ اسلام ویک کا مقصد مسلمز اور غیر مسلمز میں اسلام کی دعوت کو عام کرنا ہے۔اس سال اسلام ویک میں جو عنوان منتخب کیا گیا ہے وہ ہے قرآن۔

تقریب میں نہ صرف مسلم اسکالرز مدعو کئے جاتے ہیں بلکہ جرمن اسکالرز بھی اسلام سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہیں اور ایک مثبت تاثر قائم کرتے ہیں ۔اس بار بھی اسلام ویک میں مسلم و غیر مسلم اسپیکرز نے اسلام اور قرآن سے متعلق اور اس کی سچا ہونے کی حقیقت بیان کی۔ اسلام ویک کے پہلے دن جن مہمانوں کو مدعو کیا گیا ان میں علی،تھوماس اور محمد حجاج شامل تھے۔

(جاری ہے)

پروگرام کا آغاز قرآن کی اسی آ سورہ سے کیا گیا۔ اقراء بسم ربک الذی اور تمام مہمانان گرامی نے قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف سورتوں کا حوالہ دیا جس میں پہلی وحی اقراء بسم ربک الذی کا ذکر خاص طور پر کیا گیا کہ جس امت کو پہلی ہی وحی میں پڑھنے کا حکم دیا گیا آج وہی امت اس کتاب سے دور ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم نے قرآن کو صرف تعلیم سے زیادہ تعظیم کی کتاب بنا دیا ہے۔

گو کہ آج بھی دنیا بھر میں یہ کتاب سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب مانی جاتی ہے مگر جب تک اس کو سمجھ کر نہ پڑھا جائے تب تک اس سے وہ تاثیر حاصل نہیں کی جاسکتی جو کہ اس کا مقصد ہے پروگرام کے منتظمین عبدالرزاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام ویک کا مقصد خاص کر یہی ہے کہ یہاں کے غیر مسلموں میں دعوت کا کام کس طرح سے کیا جائے کیونکہ مساجد میں ہمارے اپنے اپنے پروگرام ہورہے ہوتے ہیں اور کوئ ایسا پلیٹ فارم نہیں ہوتا جہاں سے ہم غیر مسلموں کو اللہ کا پیغام پہنچا سکیں۔

جہاں سے ہم انھیں خطاب کر سکیں اور وہ ہمیں۔آج بھی یہاں کیتھولک اکیڈمی کے چیف ڈاکٹر تھوماس آئے ہوئے تھے جنھوں نے نہ صرف قرآن کی تلاوت کی بلکہ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے پاس الہامی کتاب قرآن ہے مگر وہ نہ تو اسے پڑھتے ہیں اور نہ ہی عمل کرتے دکھائ دیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن کو اللہ نے تمام انسانوں کے لئے بھیجا ہے تب ہی اس میں بابجا انسانوں کو اے لوگوں کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے ۔

یہ وہ کتاب ہے جو انسانوں سے مخاطب ہے اور اس میں زندگی گزارنے کا ہر طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ اسلام ویک میں شریک مقررین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتاب الہامی کتاب ہے اور یہ انسانوں کی راہنمائ کے لئے بھیجی گئ ہے ،یہ پڑھنے کی چیز ہے ،سیکھنے کی چیز ہے،سمخھنے کی چیز ہے۔اپنے دن رات اس کے مطابق گزارنے کی چیز ہے۔ اسلام ویک میں مقررین نے حقوق نسواں اور جہاد کو بھی بڑی خوبصورتی سے بیان کیا کیونکہ آج کل خاص طور پر ان ہی دو چیزوں کو بنیاد بناکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

پروگرام کے آخر میں سولات و جوابات کا سلسلہ بھی رکھا گیا جس میں شرکاء نے اپنے طور پر تسلی بخش جوابات دیئے۔