کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم پرقبرستان میں حملہ
نامعلوم شخص نے پہلے بلاوجہ مرزوق الغانم سے بدکلامی کی اور پھر اُن کو مارنے کی بھی کوشش کی
محمد عرفان جمعرات 12 دسمبر 2019 13:07
(جاری ہے)
دُعا کے بعد جب وہ قبرستان سے باہر آرہے تھے تو اُن کا ایک جاننے والا شخص پاس آیا اور اُن سے مصافحہ کیا۔
عدنان نامی شخص کے ساتھ دو اور لوگ بھی تھے جنہیں وہ نہیں جانتے تھے، ان میں سے ایک شخص نے بھی اُن سے مصافحہ کیا جبکہ تیسرے شخص نے اُن سے ہاتھ ملاتے وقت انتہائی غیر مہذب الفاظ ادا کیے۔ جس پر میں نے اُسے کہا کہ وہ اس طرح کے نامناسب الفاظ استعمال نہ کرے۔ مگر وہ شخص اپنے رویئے پر شرمسار ہونے کی بجائے مزید بپھر گیا اور اُنہیں گالیاں دے ڈالیں۔ اور پھر اچانک اس بدتمیز شخص کا ایک اور ساتھی بھی آ گیا اور دونوں نے مِل کر مجھ پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے وہاں چند اور لوگ بھی قریب ہی کھڑے تھے۔ انہوں نے خطرے کا احساس کرتے ہوئے میری جانب دوڑ لگا دی اور حملہ آوروں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا پہلے بھی قبرستان جانا ہوتا ہے، مگر اس سے پہلے کبھی میرے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ اُن کے حوالے سے کچھ پُرانی فوٹیجز بھی چلائی جا رہی ہیں، جن کا اس حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے لوگوں کو ان باتوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.