امریکی صدر کے مواخذے کی بحث کا آغاز ہو گیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 14:10

امریکی صدر کے مواخذے کی بحث کا آغاز ہو گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی بحث کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹی میں شروع ہو گئی ۔ اس بحث میں کمیٹی کے 40 اراکین شریک ہیں۔ ابتدائی بحث میں ریپبلکن پارٹی کے اراکین نے صدر کا بھرپور دفاع کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ٹرمپ کو متنبہ کیا کہ وہ آمریت کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے لئے ان کے خلاف مواخذے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی فائدے کے لیے یوکرینی حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرے۔