خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں ،کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک

47 تک پاکستان کی معیشت بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتی ہے ،پاکستان کے نوجوان کو سرکاری شعبے کی بجائے نجی شعبے میں اپنا مستقبل سوچنا ہوگا، ایلنگوون پچھامیتھو کا خطاب

جمعرات 12 دسمبر 2019 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگوون پچھامیتھو نے کہاہے کہ خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں ،2047 تک پاکستان کی معیشت بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتی ہے ،پاکستان کے نوجوان کو سرکاری شعبے کی بجائے نجی شعبے میں اپنا مستقبل سوچنا ہوگا۔ جمعرات کو عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگوون پچھامیتھو نے آل پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں ،پاکستان کی حکومت معیشت میں اصلاحات لا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی معیشت کو سنبھلنے کیلئے تین چار سال لگیں گے ۔2047 تک پاکستان کی معیشت بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتی ہے ،پاکستان لائسنسنگ کے موجودہ قوانین تک سرمایہ کاری کا جی ڈی پی میں تناسب دس فیصد سے کم رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کرنا ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بڑے کاروباری لوگوں کیلئے بہت آسانیاں جبکہ ایس ایم ایز کیلئے بہت قوانین ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بڑے کاروباری افراد ایک فون کال پر اپنے مسائل حل کرا لیتے ہیں،ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگوں کو بہت سے قوانین پر پورا اترنا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ویت نام پاکستان سے کہیں زیادہ آگے چلا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اصلاحات لاکر ویتنام نے اپنی برآمدات 100 ارب ڈالر سے زیادہ کرلیں جبکہ پاکستان 25 ارب ڈالر تک رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوان کو سرکاری شعبے کی بجائے نجی شعبے میں اپنا مستقبل سوچنا ہوگا

متعلقہ عنوان :