انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم سر فہرست

بولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:36

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی،نئی رینکنگ میں بھی بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے کپتان بابراعظم سرفہرست ہیں،بولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فینچ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 782 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کے روہت شرما کی نویں اور ویرات کوہلی کی دسویں پوزیشن ہے۔

بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر تیسرے ، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

آل رائونڈرز کیٹگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا جبکہ افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے اور سین ولیم تیسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح پاکستان 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، صرف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے اور بھارت کی پانچویں پوزیشن ہے۔