سوئس پارلیمنٹ نے مزید 18 ممالک کے ساتھ بینک ڈیٹا کے خودکار تبادلہ کی منظوری دیدی

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:44

سوئس پارلیمنٹ نے مزید 18 ممالک کے ساتھ بینک ڈیٹا کے خودکار تبادلہ کی ..
برن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) سوئس پارلیمنٹ نے مزید 18 ممالک کے ساتھ بینک ڈیٹا کے خودکار تبادلہ کی منظوری دیدی ہے جن میں البانیا ، آذربائیجان ، برونائی ، ڈومینیکا ، گھانا ، قازقستان ، لبنان ، مکاؤ ، مالدیپ ، نائیجیریا ، نیوئی ، اومان ، پاکستان ، پیرو ، ساموا ،سینٹ مارٹن ، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو اور وینوا تو شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ترکی کا بھی جائزہ لیاجارہا تھا لیکن سوئس سینٹ کے مطابق شام میں اس کی کارروائی کے پیش نظر اسے اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو 75 ممالک کے کنٹری ایکسٹرنل لنک سے مالی اعدادوشمار موصول ہوئے اور 63 ممالک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا گیا جبکہ 12 ایسے ممالک ہیں جنہوں نے ڈیٹا کی سیکورٹی اور راز داری کی ضروریات کو پورا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :