حکومت کا آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کے ذریعے نہ لینے کافیصلہ کرلیا

نویں اور دسویں جماعت کے امتحان بھی الگ الگ لئے جائیں گے، مشیر تعلیم کے پی کے کی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 13 دسمبر 2019 11:19

حکومت کا آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کے ذریعے نہ لینے کافیصلہ کرلیا
پشاور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،13 دسمبر2019ء )   خیبر پی کے میں آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کے ذریعے نہ لینے کا فیصلہ کرلیا گا ہے۔ تفصیل کے مطابق مشیر تعلیم ضیاء اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کے ذیعے سے نہیں لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں نویں اور دسویں جماعت کا امتحان الگ الگ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کے پی حکومت نے اس سے قبل آٹھویں جماعت کا امتحان بور ڈ کے ذریعے لئے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ تعلیم بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کو کمبائن امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم مشیر تعلیم ضیاء اللہ نے اجلاس میں فیصلہ کیاہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحان کو الگ الگ لینے کے ساتھ آٹھویں جماعت میں کے امتحان بورڈ کے ذریعے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

  یاد رہےپشاورہائیکورٹ کے جسٹس قیصررشید نے نویں اوردسویں جماعت کے بورڈامتحان سے متعلق بروقت فیصلہ نہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے حکام سے استفسارکیاتھا کہ سال ختم ہونے والا ہے اور آپ لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ امتحان بورڈ لے گامحکمہ تعلیم کے بروقت فیصلہ نہ کرنے سے بچے اور ان کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں دوران سماعت محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے حکام نے بیان دیاکہ سال2021میںنویں اوردسویں جماعت کاکمپوزٹ امتحان لیاجائیگا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

جمعرات کے روز جب رٹ پٹیشن پرسماعت شروع ہوئی تو چیئرمین پشاور بورڈ، سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عدالت میں پیش ہوئے ڈائریکٹرایجوکیشن کی عدم حاضری پرجسٹس قیصررشید نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن پیش نہیں ہوتے تو بھاری جرمانہ عائد کریں گے ۔