وکلاء کا چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کا 19 دسمبر تک بائیکاٹ کا فیصلہ
3 نئے ججز کی تقریب حلف برداری میں شریک وکلاء کے لائنسس بھی ایک ماہ کے لیے معطل
مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 دسمبر 2019 14:54
(جاری ہے)
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کا 19 دسمبر تک بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس کے مطابق وکلاء احتجاجاََ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ 3 نئے ججز کی تقریب حلف برداری میں شریک وکلاء کے لائنسس بھی ایک ماہ کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی سے ملاقات کر کے وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور روکنے کی استدعاکی ۔ فاضل جج نے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی اوریہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلاء کو مشورہ دیا کہ سینئر اور نوجوان وکلا پھولوں کے گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں۔ وکلاء پڑھا لکھا طبقہ ہے اور اپنا اچھا تاثر دیں ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا ء سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔وکلاء رہنمائوںنے استدعا کی کہ پیش نہ ہونے والے وکلا ء کے مقدمات عدم پیروی پرخارج نہ کئے جائیں۔جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ کوئی وکیل پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے۔مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.