وزیر اعلی سندھ کی صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی ایک بہت برے خواب میں تبدیل ہوچکی ہے،خرم شیر زمان

وزیر اعلی سندھ خود محکمہ تعلیم کی وزارت سح دستبردار ہوں اور مستقل بنیادوں پر کسی قابل شخص کو وزارت کا قلمدان دیں، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:51

وزیر اعلی سندھ کی صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی ایک بہت برے خواب میں تبدیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) رکن سندھ اسمبلی وصدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے ہڑتالی اساتذہ کی حمایت کر تے ہوئے کیا کہ پی ٹی آئی احتجاجی اساتذہ کے ساتھ ہے،سندھ حکومت فوری انہیں ریگولرائز کرے۔صوبے میں 10 ہزار سے زائد اساتزہ نے این ٹی ایس،سندھ یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے منعقد کردہ امتحان میں حصہ لیا تھا، تمام اساتذہ اب تک مستقل ہونے کے منتظر ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سمجھ سے بالا ترہے کہ سندھ حکومت ان استاتذہ کو مستقل کرنے میں تاخیر کیوں کر رہی ہی سندھ حکومت اساتزہ کے ساتھ نا انصافی بندکر ے۔ وزیر اعلی سندھ جنکے پاس محکمہ تعلیم کی بھی وزارت ہے انکا رویہ اساتذہ کے ساتھ نامناسب ہے۔ اساتذہ کے مطالبات انکا قانونی حق ہے، تمام اساتزہ کو فوری ریگولر کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کی صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی ایک بہت برے خواب میں تبدیل ہوچکی ہے۔

سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار انتہائی ناقص ہے۔ دیہی سندھ کے 83 فیصد طلبہ جامع کراچی کا داخلہ ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے علم ہوا کہ سندھ تعلیمی بورڈ محض 37 فیصد ہی کامیابی حاصل کرسکا جبکہ وفاقی، کیمرج اور آغا خان بورڈ کے طلبہ نے 70 فیصد کامیابی حاصل کی۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والا اساتذہ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں، حکومت سندھ ان اساتزہ کو ریگولر کرے اور سندھ کے غیر تربیت یافتہ اساتذہ کی جگہ بھرتی کی جائے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم مل سکے۔

خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فالفور اساتزہ کو ریگولر کرنے کے نوٹیفکیشن کا اجراء کرے اور وزیر اعلی سندھ محکمہ تعلیم کی وزارت کا قلمدان مستقل بنیادوں پر کسی اور کو دیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ جب تک اساتذہ کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے تب ہم وہ اسمبلی اور اسمبلی کے باہر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہین گے۔