ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ نے 5فائیواسٹارز سمیت 12ہوٹلوں کو نوٹسز جاری کردیئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ نے کراچی کے ضلع جنوبی میں واقع پانچ فائیو اسٹار ہوٹلز سمیت بارہ بڑے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو ماحولیاتی نوٹسز جاری کردئیے ہیںنوٹسز میں ہوٹلوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کوڑے کرکٹ و دیگر ٹھوس فالتو مواد کو ٹھکانے لگانی, تمام قسم کی تعمیر و تنصیب کے لیے ضروری ماحولیاتی منظوریوں, نکاسی آب کے بندوبست اور جنریٹرز سے نکلنے والے فضائی اخراج کے تجزیے کے بارے میں سیپا کو معلومات فراہم کریں.مذکورہ ہوٹلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں مذکورہ امور سے واقف کوئی نمائندہ مقرر کریں جو سیپا کی ٹیم کو ہوٹل/ریسٹورنٹ کی ماحولیاتی نگرانی کے وقت رہنمائی کرسکے واضح رہے کہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014 کے تحت ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ صوبے میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے آلودگی کی روک تھام اور ماحول کی حفاظت ہقینی بنانے کی خاطر تمام نجی, سرکاری اور تجارتی اداروں سے ان کے ماحولیاتی امور کے بارے میں پوچھ سکتا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :