سالانہ ختم نبوت کانفرنس22دسمبرکو منعقد ہوگی

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:54

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یوسی لڑمہ ٹائون تو پشاور کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس22دسمبربروز اتوار بعد از نماز ظہر لنڈی سڑک،نزد فارم چارسدہ روڈ منعقد ہوگی کانفرنس سے مجلس کے صوبائی امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی،مولانا عبدالغفور قریشی مرحوم کے صاحبزادہ مولانا محمد زکریا،مولانا عزیزالرحمن ثانی ،قاری اکرام الحق،مولانا حسین احمد مدنی،مولانا بصیر خان،حافظ محمد واصف اور دیگر جید علماء کرام خطاب کریں گے۔