صحافی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں،
آج کے دور میں میڈیا اہم ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری
جمعہ 13 دسمبر 2019 23:35
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے پولیو مہم سے متعلق شعور و آگہی میں میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں امن وسلامتی بھائی چارے اور پرسکون ماحول کیلئے میڈیا کے ساتھ روابط کا سلسلہ مزید مضبوط بنائیں گے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انکی بھر پور معاونت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں میڈیا ہاؤس کے نمائندگان نے بھر پور ساتھ دیا ہے جسکی رہنمائی اور تعاون گرانقدر اہمیت کا حامل ہے معاشرے کی ترقی میں صحافت کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا عوام میں شعور اجاگر کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ منفی ذہن کے رجحانات اور منفی ذہن کی شخصیات کی حوصلہ شکنی کرے تاکہ ملک و قوم کا مثبت امیج ابھر کر سامنے آئے تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ پشین ہم سب کا ہے جو ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے ایک حصہ میں تکلیف ہو تو پورا جسم قرب میں مبتلا ہوجاتا ہے ہمیں پورے جسم کا خیال رکھنا ہے معاشرے کو باخبر رکھنے کیلئے جتنا کردار معاشرے کے دیگر سوسائٹیز کا ہے اس سے بڑھ کر میڈیا کا کردار ہے اُنکا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی مہم میڈیا کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی صحافی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اُمید ہے میڈیا ڈسٹرکٹ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔سیمینا ر کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے سینئر صحافی و کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے چیئرمین ملک سعداللہ جان ترین کو خصوصی ڈائری کا تحفہ بھی پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.