خیبرپختوںخواہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ

دستی بم کے ذریعے کیے گئے حملے میں سیکورٹی فورس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، 2 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:48

خیبرپختوںخواہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ
ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2019ء) خیبرپختوںخواہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ، دستی بم کے ذریعے کیے گئے حملے میں سیکورٹی فورس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، 2 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاےقے ٹانک میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز دن کے اوقات میں ٹانک کے علاقہ گومل میں دہشت گردوں کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلر کی گاڑی پر دستی بم حملہ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔

یہ واقعہ ٹا نک گومل کے علا قہ رغزئی مانجھی میں پیش آیا۔ شہید ہو نے والے ایف سی اہلکاروں کی شناخت سپاہی محسن اور یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ٹانک پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور بڑے پیمانے پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔