وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ امور محمد عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس

صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے انصاف روزگار سکیم جیسے عوامی فلاح کے ایسے منصوبے جن میں مالی اعانت درکار ہو گی کو وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں شامل کر دیا گیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:58

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ امور محمد عثمان ڈار کی زیر صدارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) حکومت نے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کی مربوط کوششوں کو یقینی بنانے کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے انصاف روزگار سکیم جیسے عوامی فلاح کے ایسے منصوبے جن میں مالی اعانت درکار ہو گی کو وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں شامل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ امور محمد عثمان ڈار کی زیر صدارت اوروفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کے ہمراہ ایک اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (وائی ای ایس) کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا ، جو وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے زیر سایہ حکومت کا ایک اہم فلیگ شپ اقدام ہے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کے پی حکومت کے تمام مالیاتی منصوبوں کو کامیاب جوان ویب پورٹل پلیٹ فارم کے ذریعے نافذالعمل بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

مزید برآں، بنک آف خیبر کے ذریعے با صلاحیت کاروباری نوجوانوں میں کاروباری قرضوں کی تقسیم کے لئے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کی یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (وائی ای ایس)کے تحت نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔

عثمان ڈار نے صوبے میں نوجوانوں کی سماجی۔ اقتصادی ترقی کے لئے صوبائی حکومت اور بنک آف خیبر کی کوششوں اور عزم کی تعریف کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور بنک آف خیبر کے قائم مقام صدر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :