چیف سیکرٹری کا لاہور میں ٹریفک مینیجمنٹ، پارکنگ، سڑکوں کی خوبصورتی سے متعلق پلان تیار کرنے کا حکم
تجاویز کیلئے منتخب عوامی نمائندوں، تاجر تنظیموں اور متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں‘اعظم سلیمان خان لاہور پارکنگ کمپنی ریونیو میں اضافہ کرے، گداگری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں‘ چیف سیکرٹری پنجاب اجلاس سے خطاب
ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:58
(جاری ہے)
انہوں نے حکم دیا کہ لاہور پارکنگ کمپنی اپنے ریونیو میں اضافہ کرے اور ٹریفک پولیس کی معاونت سے سروے کے بعد دس دن کے اندر بے قاعدہ و غیر قانونی پارکنگ ایریاز سے متعلق رپورٹ تیار کرے۔
کلین اینڈ گرین مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہر میں صفائی کے انتظامات اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے، درخت نا صرف ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے شجرکاری کے ہدف میں اضافہ کرے۔انہوں نے گداگری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل اور پارکس میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بڑھانے کیلئے سکرینیں نصب کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میںکمشنر لاہور سیف انجم، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید، ڈی سی لاہور دانش افضال، سی ٹی او لاہور لیاقت علی، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز، ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی قلب عباس، ڈائریکٹر واسا، ایس پی ٹریفک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.