دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس آئندہ 3 برس کے دوران شروع ہوگی

اتوار 15 دسمبر 2019 10:05

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس آئندہ 3 برس کے دوران شروع ہوگی
دبئی ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) دبئی میں آئندہ تین برس کے دوران فضائی پبلک ٹرانسپورٹ شروع کر دی جائے گی۔ دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطایر نے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیزی سے فضائی ٹیکسی سروس کی جانب بڑھ رہے ہیں توقع ہے کہ اس کا آغاز تین برس کے اندر کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

‘فضائی ٹیکسی کے لیے انتہائی بلندی کی حد 15 سو فٹ رکھی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر فضائی ٹیکسی اس سے زیادہ بلند پرواز نہیں کرسکے گی تاہم بعد میں ٹیکنالوجی کے مطابق اس میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :