آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ (آج) جاری کئے جانے کا امکان

اتوار 15 دسمبر 2019 14:50

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ (آج)پیر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا ابتدائی فیصلہ 28نومبر کو سنایا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے (آج)پیر کو تفصیلی فیصلہ سنائے جانے کاامکان ہے ۔