بنگلہ دیش کی اپوزیشن نے بھارتی این آر سی کو بنگلہ دیش کی خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا

پیر 16 دسمبر 2019 12:21

بنگلہ دیش کی اپوزیشن نے بھارتی این آر سی کو بنگلہ دیش کی خودمختاری ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) بنگلہ دیش کی حزبِ اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں نافذ کیا گیا نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کا متنازعہ قانون بنگلہ دیش کی آزادی اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی خبر رساں ادارے یونائیٹڈ نیوز آف بنگلہ دیش کے مطابق بی این پی کے رہنما نے میرپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ انھیں بھارت میں این آر سی کے متعلق خدشات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این آر سی صرف بنگلہ دیش نہیں بلکہ پورے برِصغیر کو غیر مستحکم کر دے گا اور یہ برِصغیر میں تنازعے اور تشدد کو فروغ دے گا۔بی این پی کے سینیئر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ این آر سی کا بنیادی مقصد لبرل اور سیکولر سیاست کو تباہ کر کے مذہبی برادریوں کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ متنازع شہریت کے ترمیمی قانون کی وجہ سے بھارت کے مختلف حصوں بالخصوص شمال مشرقی ریاستوں میں شدید احتجاج جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :