پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں طلب

پیر 16 دسمبر 2019 12:47

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18دسمبر کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس سلسلہ میں باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ 17ویں اسمبلی کا 17واں سیشن ہوگا ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اجلاس میں معمول کی کارروائی کے ساتھ اہم سرکاری بزنس بھی نمٹایا جائے ۔