راشد لطیف نے گنگولی کے 4 ملکی ٹورنامنٹ کو فلاپ آئیڈیا قرار دے دیا

یہ بھی بگ تھری کی طرح ایک فلاپ آئیڈیا ثابت ہوگا،اس کا مقصد باقی آئی سی سی ممبر ممالک کو تنہا کرنا ہے ،سابق کپتان

جمعرات 26 دسمبر 2019 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2019ء) پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ساروگنگولی کے 4 ملکی ٹورنامنٹ کو فلاپ آئیڈیا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

راشد لطیف نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر 4 ملکی سالانہ ٹورنامنٹ کیلیے کوشاں ہیں، یہ بھی بگ تھری کی طرح ایک فلاپ آئیڈیا ثابت ہوگا، اس کا مقصد باقی آئی سی سی ممبر ممالک کو تنہا کرنا ہے جوکہ کسی صورت بھی کرکٹ کیلیے اچھی خبر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہر سال ایک عالمی ٹورنامنٹ کا راستہ روکنے کیلیے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر 3 یا پھر 4 ملکی ٹورنامنٹ منعقد کرنا چاہتا ہے جس سے حاصل ہونے والا ریونیو صرف متعلقہ بورڈز میں ہی تقسیم ہوگا۔