نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہوگیا ہے، مبارک ہو ، طاہر القادر ی کا وزیر اعظم پر طنز

سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کے لیے آزاد ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتی ہیں، گفتگو

جمعرات 2 جنوری 2020 16:35

نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہوگیا ہے، مبارک ہو ، طاہر القادر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ہو ان کے نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہوگیا ہے، سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کے لیے آزاد ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں،قتل عام پر پرامن احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا، حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء اور بے گناہ اسیران کے لیے کچھ نہیں بدلا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے،محمد سلطان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ ہر اعتبار سے شرمناک ہے۔