شاہ فرمان کا سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی اہلیہ کی وفات پر اظہارتعزیت

پیر 6 جنوری 2020 18:28

شاہ فرمان کا سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی اہلیہ کی وفات پر اظہارتعزیت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے رحیم اللہ یوسفزئی اور غمزدہ خاندان کے دیگرافراد سے ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی دعا کی ہے