بلوچستان میں (کل) سے بارش ،برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا ، پی ڈی ایم اے نے صوبے میں الرٹ جاری کردیا

جمعرات 9 جنوری 2020 21:56

بلوچستان میں (کل) سے بارش ،برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا ، پی ڈی ایم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2020ء) بلوچستان میں (کل) جمعہ سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو پیر تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے صوبے میں الرٹ جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ، قلات، سبی ،گوادر، کیچ، لسبیلہ ، خضدار ، مستونگ، نوشکی ، چاغی میںہفتہ سے بار ش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے بارش اور برفباری سے صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے جمعرات کو متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے ڈیمز، گہرے پانی والے مقامات پر سیاحوں کے داخلے پر پابند ی عائدکی جائے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملے، گریڈر ، ٹریکٹر، ایکسکیویٹرسمیت دیگر مشنری کو یقینی بنایا جائے جبکہ ماہیگیروں کو بھی صورتحال سے پیشگی آگاہی دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔