2 روز کی خاموشی کے بعد ایرانی میزائل حملوں پر سعودی عرب کا شدید ردعمل

عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی مذمت، عراق کی سرزمین کو بیرونی فریقوں کے درمیان جنگ اور تنازع سے بچانے کی اپیل

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جنوری 2020 20:53

2 روز کی خاموشی کے بعد ایرانی میزائل حملوں پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2020ء) 2 روز کی خاموشی کے بعد ایرانی میزائل حملوں پر سعودی عرب کا شدید ردعمل، عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی مذمت، عراق کی سرزمین کو بیرونی فریقوں کے درمیان جنگ اور تنازع سے بچانے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے امریکا ایران تنازعے پر چند روز خاموش رہنے کے بعد جمعرات کے روز خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

جاری بیان میں سعودی عرب نے ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو ایران کی جانب سے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ مملکت اور اس کی قیادت ہمیشہ سے برادر ملک عراق اور اس کے عزیز عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ سعودی عرب اس بات کی ہر ممکن کوشش کرے گا کہ عراق کی سرزمین کو بیرونی فریقوں کے درمیان جنگ اور تنازع سے بچایا جائے۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج ہر محب وطن عراقی کو چاہیے کہ وہ شورشوں اور ملک کے امن و استحکام پر منفی طور اثر انداز ہونے والے امور سے دور رہے۔