ڈی پی او جہلم کے حکم پر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 10 جنوری 2020 19:05

ڈی پی او جہلم کے حکم پر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیٹپن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ۔

(جاری ہے)

محمد ریاض اے ایس آئی تھانہ پنڈدادنخان جہلم نے دوران گشت ملزم شہزاد علی ولد منظور احمد سکنہ بولا زیریں تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا سے بندوق 12بور اور 2کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

شاہد امجد اے ایس آئی تھانہ سوہاوہ جہلم نے دوران گشت ملزم شکیل ارشد ولد مکرم خان سکنہ جی ٹی روڈ سردار گڑھی تحصیل و ضلع پشاور سے 1200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ واجد حسین اے ایس آئی تھانہ سوہاوہ جہلم نے دوران گشت ملزم فیصل خان ولد عزت خان سکنہ راجپوتاں سہام ضلع راولپنڈی سے 1245گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔